اہم خبریں

پاکستان سیمی فائنل تک کیسے پہنچ گا

کوکلکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ،گرین شرٹس کو 11نومبرکوانگلینڈ کیخلاف ایونٹ کاآخری میچ بہتر رن ریٹ سے جیتناہوگا،9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا،اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کیخلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا،بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں