دوحا(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن قطرکے دارلحکومت دوحا پہنچ گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے بتایاکہ مولانا فضل الرحمٰن کے حماس کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔وہ قطر میں حماس کے موجودہ سربراہ اسماعیل ہنیہ، سابق سربراہ خالد مشعل اور دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور عرب ممالک کی قیادت سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بات کریں گے۔
