اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع فراہم کر دیا ،نیب ترامیم کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر د یا گیا،حکم نامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نیب ترامیم میں مرکزی درخواست گزار ہیں عدالت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتی ہے، عدالتی حکم کی نقل اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی کو پہنچائی جائے،اگر پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں،نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں کی سماعت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے، اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری چیئر مین پی ٹی آئی کو نوٹس جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا۔
