اہم خبریں

جلائوگھیرائوکیس ، روبینہ جمیل ،عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہائوس جلائوگھیرائو کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر ۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جلائوگھیراو مقدمے میں سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔ روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلاوگھیراو کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ خبریں