اہم خبریں

مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل امریکی سازش ہے ،روس

ماسکو(نیوزڈیسک) روس نے مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل امریکی سازش قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو برباد کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے۔ فلسطینیوں کی اپنی سر زمین سے ہٹ کر آباد کاری سے فلسطینی ریاست کا قیام کھٹائی میں پڑ جائے گا، روس کو اس چال اور سازش پر تشویش ہے، فلسطینیوں کی نئی جگہ آباد کاری خطے میں امن نہیں لا سکتی۔

متعلقہ خبریں