واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج عرب ممالک کے 5 وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی عرب ہم منصبوں سے ملاقات اومان میں ہو گی ،ملاقات کرنے والوں میں فلسطینی نمائندے سمیت اردن، مصر، سعودی عرب، یواے ای اور قطر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں ،عرب ممالک کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ کریں گے۔