اہم خبریں

انتخابات 8 فروری کوہونگے، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عام انتخابات کا 8 فروری کو کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔آج سپر یم کو رٹ میں90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، صدر مملکت کی دستخط شدہ دستاویز عدالت میں پیش کردی گئی، انتخابات کانوٹیفکیشن الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 57 کے تحت جاری ہوا ،اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدا لتی حکمنامہ میں کہا گیا 2 نومبر 2023 کی ملاقات کے بعد انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا ، قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوانس پر تحلیل کی گئی یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے ، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر اور الیکشن کمیشن کے مابین اختلاف ہوا ، سپریم کورٹ کا تاریخ دینے کے معاملے پر کوئی کردار نہیں ، صدر مملکت اعلی عہدہ ہے صدر مملکت کو اگر رائے چاہئے تھی تو آرٹیکل 186 کے تحت رائے لے سکتے تھے ، کیا آپ سارے فیصلے سے خوش ہیں؟ چیف جسٹس نے فریقین سے استفسار کیا کہ اگر سب خوش ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئینی بحث کو آئندہ کیلئے چھوڑتے ہیں۔

متعلقہ خبریں