اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کامرتکب ہورہا ہے،اسرائیلی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے والوں کودہشتگرد قراردیاجارہا ہے،فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں،فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،اسرائیل ریاستی دہشت گردہے،جے یوآئی پوری دنیامیں امن چاہتی ہے۔
