اسلام آباد (نیوزڈیسک) شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداح منت ہاؤس پہنچ گئے،کنگ خان نے بالکونی میں آکر جواب دیا۔ تفصیلات کےمطابق کنگ خان 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،مداح آدھی رات کو منت ہاؤس کے باہر جمع ہو گئے ، کنگ خان نے مشہور انداز مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ خان نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کا رات گئے آکرمجھے سالگرہ کی مبارکباد دینا شاندار ہے ، میں صرف ایک اداکار ہوں مجھے کسی چیز سے خوشی نہیں ملتی لیکن میں آپ کو انٹرٹین کر سکتا ہوں ۔