اہم خبریں

پاک، بنگلہ دیش میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرادیا

چنائی (نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ میچ پاکستان اور بنگلادیش میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرادیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اور تصویر میں 3 افراد کو ایک میز پر چڑھ کر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کے سلسلے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار کیے گئے شائقین کرکٹ کا تعلق بنگلادیش سے ہے یا بھارت سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے اس احتجاج کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کا انتخاب کیا۔

متعلقہ خبریں