اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر نے 2748 ارب روپے ٹیکس محصولات اکٹھے کیے،ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2682 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا،جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر نے ہدف سے 66 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا،ایف بی آر نے اکتوبر کے دوران 707 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھا کیا ہے،ایف بی آر نے جولائی سے اکتوبر کے دوران 158 ارب روپے ریفنڈز جاری کیے ہیں تاریخ میں توسیع سے اکتوبر 31 تک 29 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کر چکے ہیں۔
