لاہور(نیوزڈیسک) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کےاستعفے کے بعد پی سی بھی میں حالات مزیدکشیدہ ، پی سی بی ٹیم کے انتخابی عمل اور مفادات کے ٹکرائو کے حوالے سے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔5 رکنی کمیٹی میں اینٹی کرپشن اینڈ ویجلینس یونٹ کے کرنل خالد ، کرنل اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید سمیت،لیگل ڈپارٹمنٹ کے نمائندے اور آڈیٹر فنانس شامل ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم چیف سلیکٹر انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کےعہدےسےمستعفی ہوگئے تھے۔
