نیویارک ( اے بین این نیوز ) انسانی حقوق کی سرگرم رکن اور ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہو ئے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا اس جواز پر غزہ پر بمباری کا کو ئی جوز نہیں بنتا، غزہ کہ بیس لاکھ آبادی ہے جس میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں جو دو د ہا ئیوں سے محاصرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں، چند ٹرک سامان جو امداد کی صورت میں ہوں وہ غزہ کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے، غزہ میں پانی ،بجلی اور ایندھن بند کر کر ان کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے جو کہ زیادتی ہے۔