اہم خبریں

کیک بیچنے والا نوجوان نائب صدر کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا

جکارتہ (نیوزڈیسک)انڈونیشیا کا ایک نوجوان دنیا کی سب سے عجیب اور نایاب کامیابی کی کہانیوں میں سے نئی داستان رقم کردی ۔ انڈونیشین نوجوان نے سربراہ مملکت بننے کی راہ پر گامزن ۔ اپنی زندگی کا آغاز کیک بیچ کر کیا ۔ انڈونیشیا کا ممکنہ آئندہ نائب صدر کے عہدے پر پہنچنے والا 36 سالہ نوجوان جبران راکابومنگ راکا ہے۔ راکابومنگ راکا نے اپنی زندگی کا آغاز پین کیک بیچ کر کیا ۔ جب موصوف نے سیاست میں قدم رکھا تو وہ تیزی سے عروج حاصل کرنے لگے۔اب راکابومنگ راکا نائب صدرکیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ پھر راکا کسی بھی وقت ملک کے صدر بن سکتے ہیں۔نوجوان راکا موجودہ صدر جوکو “جوکووی” وِڈوڈو کا بیٹا ہے۔ اس نے ملک کی سیاسی سطحوں پر اپنے تیزی سے عروج کو ثابت کیا۔سنٹرل جاوا میں 1987 میں پیدا ہوئے جبران نے انڈونیشیا اور سنگاپور میں تعلیم حاصل کی۔ان کے والد نے بچپن میں فرنیچر کی ایک کمپنی چلائی۔ جبران 17 سال کا تھا جب جوکووی نے سولو کے میئر کا عہدہ سنبھالا۔ پھر جکارتہ کے گورنر بنے۔جبران نے کھانے کی کئی کمپنیاں چلائیں۔ ان میں کیٹرنگ کمپنی مرچ پاری بھی شامل تھی۔ انڈونیشیا میں مشہور میٹھا یا ذائقہ دار پین کیک ہے۔انڈونیشیا کی نیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن ایجنسی کے سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے ایک محقق واسستو رہارجو جاتی کا کہنا ہے کہ جبران ایک شائستہ سیاست دان کے طور پر اپنے والد کی شبیہ کی نقل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر رسمی طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران سائیکل چلاتے ہیں۔جبران نے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض فراہم کریں گے اور گرین اکانومی کی ترقی جاری رکھیں گے۔ اپنی ایک تقریرمیں انہوں نے کہا ہم سب یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ پروگراموں نے انڈونیشیا کو ترقی کے گیٹ وے پر پہنچا دیا ہے۔ ہمارا فرض نوجوانوں اور ہزار سالہ اور جنریشن زیڈ سے متعلق پروگراموں کو جاری رکھنا اور انہیں بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں