کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں دو دن قبل جہاں سونے کی قیمت میں 3900 روپے کمی کا سامنا رہا وہاں آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد مجموعی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس سے پاکستانی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہے۔















