راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی ، لاہور، کراچی ، کوئٹہ ، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر میں مرغی کا گوشت کی قیمتیں650سے 700 روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے درجن سے تجاوز کرگئی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہیں ۔دوسری جانب کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور شہر میں مرغی کا گوشت کہیں 640 تو کہیں 660 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انڈے فی درجن 300 روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے برقرار ہے۔گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپےکااضافہ ہوا تھا۔













