اہم خبریں

کشمیری نژاد سابق میئر لوٹن طاہر محمود ملک لیبر پارٹی کے عہدوں سے مستعفی

لندن(نیوزڈیسک)سابق مئیرلوٹن طاہر محمود ملک نے لیبر پارٹی کو استعفیٰ دیدیا، سابق مئیرلوٹن طاہر محمود ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئیر اسٹارمر اور دیگر پارٹی عہدیداروں کو اپنا استعفیٰ ای میل کردیا۔ استعفے میں سابق مئیرلوٹن نے فیصلہ کیاکہ وہ مزید لیبر پارٹی کا حصہ نہیں رہیں گے اور لیبر پارٹی کے موجودہ تمام عہدوں سے فراغت حاصل کرلی۔ سابق مئیرلوٹن 2000ء سے لیبر پارٹی میں تھے اور 12سال کونسلر بھی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لیبر پارٹی فلسطین اور اسرائیل تنازعہ پر پارٹی کے موقف سے سخت نالاں ہیں۔ 11 اکتوبر 2023 کو لیبر پارٹی کے رہنما کیرسٹارمر نے LBC پر ایک انٹرویو میں کہا کے “اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کی بجلی اور پانی روکنے کا حق ہے” ان بیانات کو بعد میں شیڈو اٹارنی جنرل ایملی تھون بیری نے بھی سپورٹ کیا، حلانکہ یہ دونوں سیاست دان “انسانی حقوق” کے وکیل ہیں اور انہیں اچھی طرح سے معلوم ہونا چاہیے کہ قانون کےتحت”اجتماعی سزا” غیر قانونی ہے، فلسطین میں جہاں اب تک 7000 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں(جن میں تقریر 3000بچے ہیں) اور تقریباً 14000 سے زائد زحمی ہیں۔ جن میں اکژیت خواتین اور بچوں کی ہے، اور فلسطین کا بنیادی ڈھانچہ مکمل تباہ ہو چکا ہے پر ابھی تک جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے مزید ظلم کے غزہ کے الاہلی عربی ہسپتال میں 500سے زائد بےگناہ لوگوں کی ہلاکت نے تو مجھے رونے پر مجبور کر دیا کہ یہ ایک ہولناک اور تباہ کن واقعہ تھا جسے کسی بھی طریقہ سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ واضح ہے کہ 2.3ملین فلسطینیوں کو اجتماعی طور پر سزا دی جا رہی ہے اور کیرسٹارمر اور دیگر سیاست دانوں کو اس کی واضح طور پر مذمت کرنی چاہیے کے فلسطین کو ان بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو انہوں نے نا کبھی دیکھے اور نا سنے، سابق مئیرلوٹن نے کہا کے “میں لیبر پارٹی کی لیڈر شپ کی طرف سے بے گناہ لوگوں کے قتلِ عام پر حاموش اور احترام کی کمی پر حوفزدہ اور نالاں ہوں۔ ہم اس نسل کشی کو روکنے میں ناکام ہیں جو کے دنیا کی “اجتماعی ذمہ داری” ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لیبر پارٹی اب ان اقدار کو برقرار نہیں رکھ رہی جن کی وجہ سے میں نے لیبر پارٹی کا حصہ بنا، میں ساری زندگی” مساوات، سماجی انصاف اور قانون” کی اقدار کو فروغ دیتا رہا ہوں اب جبکہ یہ پارٹی سوشلسٹ یہ جمہوری پارٹی نہیں رہی ہے سابق مئیرلوٹن طاہر محمود ملک نے کہا کہ میں لیبر پارٹی کے موجودہ حالات میں اخلاقی طور پر مزید حمایت نہیں کر سکتا۔ میں اس ای میل کے ذریعے فوری طور پر استعفیٰ دیتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کے کیرسٹارمر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالمِ کی مذمت کرے، انہیں “جنگی جرائم” قرار دیں اور اپنے دیے گئے بیان پر معافی مانگیں جس نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا اور ہماری کمیونٹی کو مقامی اور قومی سطح پر تقسیم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں