اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلیے ٹیکس دفاتر ہفتہ 28 اکتوبر کو کھلے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز افسران اور اہلکاروں کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ کرتے ہوئے ٹیکس واجبات و انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلیے ٹیکس دفاتر ہفتہ وار تعطیل کو بھی معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
