بنگلورو ( نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جواب میں سری لنکا کی ٹٰم نے ہدف 2وکٹوں کو نقصان پر پورا کرلیا ۔
