راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی ۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ وکلا صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔ سائفر کیس میں 28 گواہان ہیں۔ ،فرد جرم کے بعد سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔
