اہم خبریں

ماہرین نے تیزی سے چہل قدمی کو صحت کیلئے مفید قراردیدیا

لِیسٹر(نیوزڈیسک)چہل قدمی کے وقت ہم میں سے اکثر افراد کا ہدف قدموں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہوتا ہے جبکہ چلنے کی رفتار ممکنہ طور پر زیادہ اہم چیز ثابت ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف لِیسٹر کے محققین نے اوسطاً 57 برس کے 3 لاکھ 91 ہزار 652 افراد کا معائنہ کیا۔تحقیق کےمطابق تیز رفتار سے چلنے والوں (6.4 کلومیٹر سے زیادہ رفتار پر) کے کینسر یا دل کے دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔تحقیق کے شرکاء کا معائنہ 13 سال تک کیا گیا اور اس دوران 22 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں