لاہور(نیوزڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے تربت میں قتل ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ترجمان جہانگیر ترین کے مطابق زندہ بچ جانے والے بچے کو 2 لاکھ کی امدادی رقم دی گئی جبکہ متاثرہ فیملیز کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
