تل ابیب (نیوزڈیسک)القدس ہسپتال بھی ہمارے نشانے پر ہے ، اسرائیل کی القدس ہسپتال کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے بعد القدس ہسپتال بھی تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم کا اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار، ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا تھا کہ القدس ہسپتال خالی کرنے کےاسرائیلی احکامات پرانتہائی تشویش ہے ۔ مریضوں سے بھرے ہسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا کسی صورت ممکن نہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ عام شہریوں اور مریضوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنانی علاقے سے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
