اہم خبریں

پاکستان میں مہنگائی کا طوفان، آمدن میں کمی، غربت بڑھنے لگی

نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک اندازے کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور توانائی کی ریکارڈ بلند قیمتیں، کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب سے متاثرہ نقصانات ہیں۔ مراکش میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اختتام پذیر ہونیوالے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اجرت اور روزگار کی خراب ہوتی صورتحال کیساتھ بلند مہنگائی جس نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ، جس کے سبب غربت میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کمی کے بعد مالی سال 2025 میں 17 فیصد ہونے کا امکان ہے۔میکرو پورٹی آوٹ لک نے نشاندہی کی کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں سماجی تنزل کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر پہلے ہی پسماندہ گھرانوں کی بچتیں ختم اور آمدنی کم ہو رہی ہے

متعلقہ خبریں