اہم خبریں

پاکستان میں ڈائریا وبا ء ، 110 سے زائد بچے روزانہ مرنے لگے

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں ماہانہ ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ،ڈائریا سے 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت سے پری کوالیفائیڈ پلانٹس میں زنک کی مصنوعات تیار کی جارہی ہے جس کے بعد غیر ملکی دوا ساز اداروں کی مصنوعات پر انحصار کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد لاکھوں بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے لیکن انہیں زنک سپلیمنٹس دے کر ان میں سے اکثریت کی جانیں بچالی تھیں۔ زنک ڈائریا سے بچانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے جسے او آر ایس کے ساتھ بچوں کو پلا کر ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائیریا ہے اور بدقسمتی سے ڈائیریا سے مرنے والے 50 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان، بھارت اور نائجیریا سے ہوتا ہے۔ ڈائریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات سے بچاو ممکن ہے جس کا ایک اہم ذریعہ صاف پانی کی فراہمی اور ڈائریا میں مبتلا بچوں کو او آر ایس کے ساتھ ساتھ زنک سپلیمنٹس دینا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں