نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے تنظیم کے رکن ممالک کو ایک مراسلہ ارسال کرکے ایران کے خلاف قرداد 2231 سیکشن بی کے آرٹیکل 3،4 اور 6 کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کردیا۔ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق اس اعلان کے بعد ایران کے میزائل تجربات، میزائلوں کی درآمدات اور برآمدات پربھی پابندیاں ختم ہوگئیں۔
