واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پولینڈ میں جیولری شاپ لوٹنے کی انوکھی واردات،چور اپنے شکار کے لیے گھنٹوں مجسمہ بناکھڑا رہا ، لیکن جیسے ہی اسٹور بند ہوا کارروائی کے لیے تیار ہوگیا،کئی اسٹور کامیابی سے لوٹنے والا یہ شاطر چور اس بار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کیونکہ اس با رچور کو گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دیکھ لیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لے کر اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بھی اس بات کا شکرایہ ادا کیا کہ اس چور کو پکڑنے کے لیے کئی عرصے سے سرگرم تھی لیکن یہ چور اب ہاتھ آیا ہے ۔