راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی پولیو فری نہ ہوسکا،لیےگئے نمونموں میں وائرس کی دوبارہ تصدیق ہو گئی ۔ محکمہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تیسری بارپولیو کا سیمپل پازیٹو آگیا ،2اکتوبر کو ڈھوک دلال سے لئے گئے سمپل میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ راولپنڈی سٹی میں پولیو ٹیسٹ کے لئے گئے 3 نمونوں میں سے ایک میں پولیو وائرس پایا گیا جس کی وجہ سے محکمہ صحت راولپنڈی اور ڈبلیو ایچ او نے متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
