بیجنگ ( اے بی این نیوز )چینی صدر کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے کا اعلان،شی جن پنگ کاتیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں 8نکاتی ایجنڈاپیش کردیا،کہا چین بلاک کی سیاست کیخلاف ہے،ہم یکطرفہ پابندیوں کیخلاف ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن گیا، کورونا وباکے دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے، چین 140 ممالک اور علاقوں کے لیے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا،فورم کے تحت ترقی پذیر ملکوں کیلئے نئی اقتصادی راہداریوں کا قیام ترجیح ہے
