اہم خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی حکومت نے ٹیکس اورمارجن بھی بڑھا دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و اور مارجن بڑھا دیئے۔دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر کردیا۔

متعلقہ خبریں