ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے دنیا کا سب بڑا باغ بنا کر گنیز ریکارڈبناڈالا،سعودی عرب کو ریگستانی علاقہ سمجھنے والے حیران ، زراعت میں بڑی کامیابی ۔ تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے بنا یا گیا یہ باغ وادی بن ہشبل میں ہے،جو تجدید پانی کی زراعت سینٹر کے تحت بنایا گیا ہے ،ریاض میں منعقد تقریب میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ 3 اعشاریہ 2 ملین مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ،فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہرحصے میں الگ کنکریٹ ٹینک موجودہے ۔ اس فارم میں لیموں، سنترے، انجیر، بادام ،زیتون اور ٹینجرین، انار، انگور حاصل کیے جاتے ہیں ۔