جہلم ویلی (نیوز ڈیسک) جہلم ویلی میں شدید ژالہ باری ،سرخ چاول کی فصل بری طرح متاثر۔ واضح رہے کہ سرخ چاول کشمیر کی نایاب سوغات ہے ، سفید اخروٹ اور لیپا ویلی میں سرخ گولڈن سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ۔ اس حوالے سے مقامی زمینداروں کا کہنا ہے رواں سال دس ماہ میں یہ چوتھی ژالہ باری ہے جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ، زمینداروں کاذریعہ معاش یہی فصلیں ہیں جن کو نقصان پہنچنے سے زمیندار پریشان ہیں۔
