اہم خبریں

نا قابل یقین ،فروٹ فروش نے ریمورٹ کنٹرول بیڈ فورڈ راکٹ ٹرک تیار کر کے سب کو حیران کر دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )نہ ٹیکنیکل کی ڈگری نہ مکینیکل انجینیئر ، ایک فروٹ فروش نے ریمورٹ کنٹرول بیڈ فورڈ راکٹ ٹرک تیار کر کے سب کو حیران کر دیا، ڈیڑھ سال کی محنت اور لاکھوں کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے بیڈ فورڈ راکٹ ٹرکوں کی درآمد بند ہوئے تین دہائیاں گزر گئیں لیکن ان کی محبت آج بھی پاکستانیوں میں زندہ ہے، اس کی لوہا باڈی ہے اورٹرک آرٹ اور رنگا رنگ لائٹوں سے مزین،، یہ ہے راولپنڈی کے شہری شوکت محمود کا تیار کردہ بیڈ فورڈ راکٹ ٹرک، شہری کا کہنا ہے بچپن سے ٹرک بنانے کا شوق تھا جس کو 15 مہینوں میں تیار کی شہری کا کہنا ہے شوق کو پایا تکمیل تک پہنچانا کھٹن مرحلہ تھا،، اختصار کے باوجود 14 لاکھ روپے اس ٹرک پر لاگت آئی،شوکت محمود کا کہنا ہے اس کامیابی میں والدین کی دعائیں اور استاد کی نگرانی کا خصوصی عمل دخل ہے۔

متعلقہ خبریں