اہم خبریں

پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے متعددبکی گرفتار

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     ) پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے 05 بکی گرفتار کر لئے گئے،ملزمان ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے علاؤہ گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کھلاتے ہیں، پو لیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کامران عرف کامی موٹا، محمد علی، اکبر، معید اور ملک انوار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 06 موبائل فون، 02 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ رجسٹر، چٹھے اور نقدی 22500 روپے برآمد کر لئے گئے۔

متعلقہ خبریں