نیو یارک (اے بی این نیوز )نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہو ئی،وزارت خزانہ کے مطابق،ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کی سائیڈ لائن پر ہوئی،ملاقات میں عالمی اقتصادی استحکام اور مالیاتی اصلاحات سے امور پر بات چیتہو ئی،مالیاتی اصلاحات سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین کامعیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہارکیا گیا۔















