اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکو مت کی نا اہلی ،ملک کے مختلف شہروں میں شہری مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہیں،اسلام آباد میں ایک کلو چینی تاحال 170 روپے میں فروخت ،کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3100 روپے تک جا پہنچی ،اسلام آباد میں 20 کلو آٹا 2933 میں فروخت ، ادارہ شماریات کا کہنا ہے،سیالکوٹ ،لاہور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں چینی اور آ ٹے کی قیمتو ں میں کمی نہ آ سکی۔















