اہم خبریں

کراچی سمیت سندھ میں 16 اور 17 کوگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں