لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں دلچسپ واقعہ ،خاتون کو پسند کا مرد نہ ملا ،پیسوں سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 42سالہ خاتون سارا ولکنسن 20 سا ل سے پسند کے رشتے کی تلاش میں تھیں اس کے لیے انہوں نے پیسے بھی جمع کیے لیکن ان کی شادی نہ ہوسکی ، تو خاتون نے اپنے جمع کیئے ہوئے پیسوں سے ہی شادی کر لی ،اس حوالے سے خاتون کا کہانا تھا کہ میرا پاٹنر نہیں تو کیا ہوا میرے شادی ہے ،میرے لیے خوشی کا موقع ہے میں کیوں نہ میں اسے انجوائے کروں خاتون نے خوب دھوم دھام سے شادی رچائی۔