کراچی (نیوزڈیسک) رومانوی چاکلیٹی ہیرو مرحوم اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مراد کی تدفین ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے قبرستان میںکردی گئی۔ سلمیٰ مراد طویل العمری کے باعث متعدد طبی مسائل کا شکار تھیں۔وحید مراد نے کیریئر کے آغاز میں ہی سلمیٰ مراد سے 1960 کے بعد شادی کی تھی مرحو مین کے تین بچے تھے، جس میں سے ایک بیٹی پیدا ہوتے ہی انتقال کر گئی تھیںجبکہ عالیہ مراد اورعادل مرادپسماندگان میں شامل ہیں۔