کویت (نیوزڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق امریکن فلم ‘وزارڈ آف دی اوز’ کی شوٹنگ کی دوران لاپتہ روبی کا جوتا چرانے والا شخص 20 سال بعد بالآخر پکڑا گیا ۔76 سالہ ٹیری جان مارٹن جسے میوزیم سے جوتے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا نےاعتراف جرم کر لیا۔یہ جوتے 2005 میں آنجہانی اداکار کے آبائی شہر گرینڈ ریپڈز، مینیسوٹا میں جوڈی گارلینڈ میوزیم سے چوری ہوگئے تھے اور ایف بی آئی نےبرآمد کر لئے ۔یہ جوتے کوئی عام جوتے نہیں بلکہ انہیں کلاسک امریکن فلم وزارڈ آف دی اوز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈوروتھی ویلز نے پہنے تھے ۔مارٹن، جو گرینڈ ریپڈس کے قریب رہتا ہے، ڈولتھ کی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران مارٹن نے کہا کہ اس نے میوزیم کے شیشے کے دروازے توڑنے کیلئے ہتھوڑے کا استعمال کیا۔ملزم کے مطابق اس کا خیال تھا کہ ان جوتوں میں اصلی روبی ہے اور وہ انہیں بیچ کر بڑی رقم حاصل کر سکتا ہے لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ یہ روبی نہیں بلکہ ایک سرخ شیشہ ہے تو اس نے ان سے چھٹکارا پا لیا۔1939 کی اس فلم کا پلاٹ دراصل 20 ویں صدی کے ناول “The Wonderful Wizard of Oz” پر مبنی تھا جس میں ڈوروتھی ویلز سرخ جوتے پہن کر اپنے تمام مسائل حل کرتی ہے۔مارٹن نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے جوتوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا یا انہیں کس کو دیا، آنے والے برسوں کے لیے ایک راز چھوڑ گیا۔ایجنسی فرانس پریس کے مطابق 2005 میں چوری ہونے والے جوتوں کی قیمت اس وقت ایک ملین ڈالر تھی اور آج ان کی قیمت تقریباً 3.5 ملین ڈالر ہے۔