چلاس (نیوزڈیسک) چلاس بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ، سر دی کی شدت میں اضا فہ ہوگیا، علاقے میں چار انچ کی قریب برف پڑ چکی ہے ،ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ،بابوسر ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے زیرو پوائنٹ پر گاڑیوں کو روک دیا گیا ۔ ا س حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے پر ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ، بابوسر روڈ پر تین دن تک سفر کرنے سے گریز کر یں۔
