کویت (نیوزڈیسک)کویتی وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح نے ایئرپورٹس پر چلنے والی ٹیکسی ڈرائیوروں کی شکایات دور کرنےکیلئے کویت انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر غیر قانونی مسافر خدمات کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں۔مذکورہ ہدایات نجی گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے ہوائی اڈے پر ٹیکسی چلانے والے ریٹائرڈ شہریوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایات پر جاری کی گئیں۔یہ افراد مسافروں کو ہوائی اڈے سے اٹھانے کی خدمات پیش کرتے ہیں جوحد سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں جسکیوجہ سے قانونی طور پر کام کرنیوالے ٹیکسی ڈرائیوروں کی آمدنی پر منفی اثر پڑا۔ ٹریفک کے تفتیشی افسران کی ایک قابل ذکر تعداد تعینات کی جائے گی، اس کے علاوہ ہوائی اڈے کے مضبوط سیکورٹی اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور کیا جائے گا۔ان کا بنیادی مشن کسی بھی رہائشی کو غیر قانونی طور پر مسافروں کو لوڈ کرتے ہوئے پکڑنا اور فوری طور پر ملک سے ڈی پورٹ کرنا ہے۔ بدون رہائشیوں کے لیے، ان کی گاڑیاں دو ماہ کے لیے ضبط کی جائیں گی جبکہ انھیں 48 گھنٹے کے لیے احتیاطی حراست کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔















