اسلام آباد (اے بی این نیوز )سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان ہم نے جزوی طورپروزارتیں چلائی ہیں،ملین مارچ کے بعدآپ لوگوں کوبھی بڑی جماعتوں میں گناجانے لگاہے،اپنی پارلیمانی قوت کوبڑھائیں گے،دھاندلی کرکے ہمیں باہررکھاگیاتوہم سڑکوں پربھی آئے،پارلیمانی نظام میں چوری کریں گےتوہم آپ کیخلاف احتجاج کریں گے،آئین کی تشکیل اورقانون سازی میں علمائے کرام نے اہم کرداراداکیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاملات میں بھی علمائے کرام نے بہترین کام کیا،جے یو آئی نے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہدکی،روزانہ کوئی نئی جماعت یاشخصیت ایک آئیڈیل نعرہ دیتی ہے،عوام ان سے امیدیں وابستہ کرلیتی ہیں،یہ بھی نہیں سوچاجاتاکہ ان کے پیچھے کون ہیں،ہم نے جزوی طورپروزارتیں چلائی ہیں۔
