لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں سمگلروں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ آپریشن ، سمگلروں کا گھیرا تنگ ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا گرینڈ آپریشن کے دوران اسمگلنگ کے سامان سے بھرے 9 ٹرک پکڑ لئے ، کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم کا اسمگلرز کے لیے محفوظ ٹھکانوں پر چھاپے ۔شاہ عالم مارکیٹ، پان منڈی اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں آپریشن کیاگیا۔دوران آپریشن لاہور کی تاریخ میں اسمگل شدہ سگریٹ کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس چودھری فیض احمد چدھڑکی ہدایات پر لاہور ڈائریکٹوریٹ نے اسمگلرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ شاہ عالم مارکیٹ،پان منڈی،ریلوے اسٹیشن ،نولکھا اور اس کے گردو نواح میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کسٹمز انٹیلی جنس کی معاونت کی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس چودھری رضوا ن بشیر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمگلرز کیخلاف معمول کی کارروائیاں تو جاری رہتی ہیں،لیکن یہ آپریشن ایسے علاقوں میں کیے گئے ہیں جہاں پر عام حالات میں کارروائی کی صورت میں نقض امن کا خدشہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمگلرزکیخلاف لاہور جیسے بڑے شہر میں کارروائیوں سے ان اشیا کی آگے چھوٹے شہروں کو سپلائی لائن ختم کی جاسکتی ہے















