اہم خبریں

دریا سے سمندر تک فلسطین انشاء اللہ ضرورآزاد ہوگا، صبا قمر،ارمینہ خان

کراچی (نیوزڈیسک)حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھا د ی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پر سٹار صبا قمر نے فلسطینیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ انشااللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنے پیغام میں لکھا کہ فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا! میں ان چھوٹے بچوں کیلئے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں