اہم خبریں

راولپنڈی،اسلام آباد میں بارش،موسم سرما کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش،بارش کے بعد موسم خوشگوار سردی میں اضافہ ہوگیا۔بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔آندھی اور تیز بارش کے باعث واسا نے الرٹ جاری کردی۔نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے عملہ مشینری کے ساتھ موجود۔ بارش آنے سے قبل شدید آندھی اور طوفان آیا،جڑواں شہروں میں موسم زبردست ہو گیا ،ساتھ ہی بارش نے موسم سرما کے آغاز کی نوید بھی سنا دی۔

متعلقہ خبریں