اہم خبریں

ایلون مسک نے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک نے غزہ تنازعہ پر ایک ٹوئٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے شروع’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کو ایران اسرائیل تعلقات سے جوڑنے کی کوشش کی ۔ ایکس کے مالک نے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کا ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ’اسرائیل کو ’کینسر کا ٹیومر‘ قرار دیتے ہوئے اسےختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘۔جس کے جواب میں ایلون مسک نے علی خامنہ ای کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ایران کا اصل مقصد اسرائیلی وجود کومٹانا ہے فلسطینیوں کی مدد کرنا نہیں، مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ تشدد اور انتقام کا ایک نہ ختم ہونے والا چکرہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نفرت کی آگ بھڑکانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان کا اشارہ کس چیز کے بارے میں سوچنے کا ہے؟۔یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آئی جب خامنہ ای نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ برہمی کا اظہار کرنے والی صہیونی ریاست پورے خطے میں کینسر کے پھوڑے کی طرح ہے جو فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں