کراچی(نیوزڈیسک) ڈالر مزید سستا،پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو گیا، نئی قیمت 281 روپے 80 پیسے ہو گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 68 پیسے کا تھا۔















