برسلز(نیوزڈیسک) عالمی خبررساں ادارے نے انتہائی دلچسپ خبر دیتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سال قبل چوری کیا گیا طوطا گزشتہ ہفتے فرانسیسی شہر اولڈ پورٹ کے قریب ایک شخص فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس افسر نے اسے پکڑ لیا ۔ فرانسیسی اخبار لاپروونس کی رپورٹ کےمطابق پولیس افسر طوطے کی آواز جیکو جیکو سن کر کھڑا ہوگیا جب ایک شخص مذکورہ طوطے کو فروخت کررہا تھا ۔ پولیس افسر نے طوطے کا معائنہ کیا جس کی کوئی شناخت نہیں ملی تاہم اسے یاد آیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی ۔ مالک نے بتایا تھا کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا کہ وہ جیکو ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالک کو طوطا ملنے کے اطلاع دی گئی تو خوشی سے نہال ہوگیا ۔ خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں پہنچ کر جیسے ہی طوطے کے پاس لے جایا گیا جہاں طوطے نے اپنے مالک کو یکھتے ہوئے ہی اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔