اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیریں اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلودرہنے کا امکان ہے ،اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان، بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود اوربارش کا امکان ۔آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد،سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔















